دالبندین ، نجی مائننگ کمپنی کے 7افراد اغواء

دالبندین ، نجی مائننگ کمپنی کے 7افراد اغواء

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چاغی : چاغی کے علاقے ماہیان کور میں گزشتہ رات نجی مائننگ کمپنی کی مائنز پر آٹھ مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کرکے عملے کے سات افراد کو اغوا کر لیا، جبکہ دو گاڑیوں سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کی تحصیل چاغی سے مغرب کی جانب تقریباً 15 سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نجی مائنز پر گزشتہ روز دن ایک بجے آٹھ مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا مسلح افراد نے مائنز پر موجود عملے کو یرغمال بنا لیا اور ایک زمباد گاڑی، ایک فور بائی فور پک اپ، 20 سے زائد سولر پلیٹس، زرنج موٹر سائیکل، بستر، کچن کا سامان، سلنڈر، 2,500 لیٹر ڈیزل، 1,500 لیٹر پیٹرول سمیت دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے۔نجی مائنز ذرائع کے مطابق مسلح افراد دن ایک بجے سے شام سات بجے تک مائنز پر موجود رہے اور اطمینان کے ساتھ کارروائی کرکے عملے کے سات افراد اور سامان کو اپنے ساتھ لے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے