کورونا وائرس: پاکستان میں ایک روز میں ریکارڈ 4700 سے زائد کیسز، مزید 77 اموات

کورونا وائرس: پاکستان میں ایک روز میں ریکارڈ 4700 سے زائد کیسز، مزید 77 اموات

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں کورونا وائرس دن بدن تشویشناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے اور گزشتہ روز ریکارڈ کیسز کے بعد آج بھی مزید نئے کیسز اور اموات کی تصدیق کی گئی۔آج سامنے آنے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز 83 ہزار 247 ہوگئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 1729 تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ملک میں اب تک کے ایک روز کے سب سے زیادہ 4 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اموات میں بھی 78 کا اضافہ ہوا۔ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کی بات کریں تو ابتدا میں اس کا پھیلاؤ کافی کم تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں تیزی آتی گئی اور اب یومیہ ہزاروں کی تعداد میں کیسز اور درجنوں اموات سامنے آرہی ہیں۔26 فروری 2020 کو ملک میں اس عالمی وبا کے پہلے کیس کے بعد مختلف طرح کی پابندیاں لگائی گئی جو بعد میں لاک ڈاؤن میں تبدیل ہوگئیں تاہم بعد ازاں اس سے پڑنے والے معاشی اثرات کو دیکھتے ہوئے مئی میں اس میں نرمی کی گئی جبکہ جون میں بعض شعبوں کے علاوہ باقی سب ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔تاہم جہاں فروری اور مارچ میں پابندیوں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیسز کم تھے وہیں اپریل میں اس میں کچھ اضافہ ہوا جو بعد ازاں مئی میں مزید بڑھ گیا اور اب جون میں بھی اسی کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!