کچلاک ، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ، ملزم گرفتار

کچلاک ، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ، ملزم گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کچلاک : کچلاک میں ایک شوہر نے اپنی 15 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر چاقو اور خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ کی شادی تقریبا دو سال قبل ہوئی تھی اور وہ ملزم کی دوسری بیوی تھی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ایس ایچ او جمیل بازئی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران ولد عبد الستار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق چمن سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی پولیس کو مطلوب اور اشتہاری رہ چکا ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے