کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اسلام آباد کے دورہ کے دوران صوبے کے مسائل پر وفاقی حکومت سے بات چیت کرنے کے لئے قائم بی اے پی کی کمیٹی کے ہمراہ وفاقی وزرا اور بعد ازاں وزیراعظم سے ملاقات کرینگے و زیراعلیٰ سے چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال سینیٹر انوارالحق کا کڑ صوبائی وزرا نور محمد دمڑ مٹھا خان اراکین قومی اسمبلی سردار اسرار ترین اور نوبزادہ خالد مگسی نے ملاقات کی وفاقی حکومت کے ساتھ بلوچستان کے جاری وفاقی منصوبوں کی سست روی نئے منصوبوں ڈیموں کی تعمیر بجلی اور گیس کے مسائل سمیت دیگر متعلقہ امور پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیاملاقات میں وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور مشیر خزانہ حفیظ سے ملاقات کا ایجنڈہ طے پایا بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی صوبے کے موقف کو وفاقی سطح پر بھرپور طریقے سے پیش کرینگے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ متحد ہیں پارٹی صدر کی گائیڈ لائن اور رہنماءمیں بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے تیار ہیںبی اے پی اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کا عزم کیا۔






