پنجگور :پنجگور آل پارٹیز کے سربراہ حافظ محمد اعظم بلوچ ,علاؤالدین ایڈوکیٹ ،میر نذیراحمد بلوچ نے مدرسہ مرکزی جامع مسجد چتکان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں امن وامان کی صورت حال تشویشناک ہے چودی ڈکیتی اور منشیات فروشی عام ہے اور زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے ریاستی ادارے قانوں اور ائین میں رہ کر اپنے فرائض انجام دیں انہوں نے کہا کہ ماورائے قانون اقدام کوکسی بھی قیمت قبول نہیں کیا جائے گا انتظامیہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے عوام مسلح افراد کی سرگرمیوں کی وجہ سے تنگ اچکے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور کے امن پر توجہ نہیں دی گئی تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی تمام تر زمہ دار انتظامیہ ہوگی انہوں نے کہا کہ ڈھنک واقعہ بلوچ کلچر کے خلاف ہے اور اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں حکومت ڈھنک واقعہ کے اصل زمہ دار اور کرداروں کو قانون کے کھٹرے میں لائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کالے شیشوں والی گاڑیوں میں سوار مسلح افراد کے خلاف ایکشن لے انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کے قدموں کے نشانات کا سب کو پتہ ہے کہ یہ کہاں جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلح افراد امن کو تباہ کرنے کے ساتھ منشیات کے پھیلاو میں بھی ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ اسلحہ کلچر ناقابل قبول ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کا عزر وحیلہ قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت وقت مکران کے معاملات کو سنجیدگی سے لیں اور ایسے عناصر کی سرکوبی کریں جو شہریوں کے جان ومال سے کھیل رہے ہیں پریس کانفرنس کے دوران نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما پھلین بلوچ بی این پی مینگل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری میر نذیراحمد بلوچ ضلعی صدر کفایت اللہ جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا نورمحمد ایڈوکیٹ علاءالدین بلوچ انجمن تاجران کمیٹی کے صدر حاجی خلیل احمد جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما حاجی عطاءاللہ جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سکریٹری حاجی عبدالعزیز جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری حافظ صفی اللہ مسلم لیگ کے ضلعی کرصدر آغا شاہ حسین جمعیت کے نائب امیر مولانا علی احمد محمد ایوب دھواری تاج نعیم مولوی عبدالحئی بلوچ حاجی نواز ولی ساسولی بھی موجودتھے
