لاہور: وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف جیل جائیں گے، ان کا کیس سنگین ہے، یہ خاک لیڈر ہیں ان کے پیچھے پولیس لگی ہے اور یہ گرفتاری سے بھاگ رہے ہیں، یہ سمجھ رہے ہیں کہ انکی کمپنی کی مشہوری ہورہی ہے حالانکہ اس پر مسترد کا ٹھپہ لگ رہا ہے، ہم تو خود گرفتاری دیتے تھے، جیل تو حقیقی سیاست دان کا سسرال ہوتا ہے لیکن یہ چور اور خائن سیاست دان ہیں، یہ لوگ چینی میں بھی نہیں بچیں گے ، نو از شریف کی رپورٹس میں ریگ مال مارا گیا ہے،پٹرول دوبارہ مہنگا ہونے والا ہے اس لیے مصنوعی قلت ہے۔ ہفتہ کے روز لا ہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہو ںنے کہا کہ لو گوں کو آن لائن بکنگ کا طریقہ سمجھ نہیں آرہا اس لئے تمام دفاتر کھو ل رہے ہیںکئی علا قوں میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں اس لئے بکنگ دفاتر کھو لنے پڑینگے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب نیب نے شہباز شریف کے گھر پر چھا پہ مارا تھا اس وقت وہ گھر میں ہی موجود تھے وہ اپنے گھر کے پیچھے والے کمرے میں چھپے ہوئے تھے انہیں وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی عادت ہے ، ٹارزن کی واپسی ہو گی، اس کی واپسی کا اندازہ آپ کو شہبازشریف کی رہائش گاہ پر نیب کے چھاپے سے ہو گیا ہو گا۔انہو ںنے کہا کہ چینی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی اور وہ عنقریب جیل میں ہو نگے جو بھی اس مین ملوث پایا گیا عمران خان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ نہیں بچ سکے گا بلکہ بہت جلد آٹے کی فرنزک رپورٹ کا بھی فیصلہ ہو جا ئے گا ، اپو زیشن کا میڈیا کے علا وہ کو ئی کردار نہیں وہ صرف میڈیا میڈیا ہی کھیل رہی ہے اپو زیشن میں اتنی جرت نہیں کہ وہ عمران خان کی حکومت کے مقابلے میں نکلے شہباز شریف ایک مفاہمت کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن عمران خان کو مفاہمت میں بالکل دلچسپی نہیں ہے وہ وکٹ کے دونوں جا نب کھیلنا چاہتے ہیںپو لیس ان کے گھروں تک پہنچ گئی یہ سمجھتے ہیں کہ ہما ری کمپنی کی مشہوری ہو رہی ہے انکی کمپنی پر ریجکٹڈ کا ٹھپہ لگ رہا کیسز کے انبار لگے ہو ئے ہیں یہ خاندان چینی چوری میں بھی نہیں بچے گا ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ںنے کہا کہ نو از شریف کی رپورٹس میں ریگ ما ر ضرور مارا گیا ہے اور مارا بھی چھ نمبر کا ہے یہا ں ان کی پلیٹلیس خراب تھی اور وہا ں جا کر بالکل ٹھیک ہو گئی کو ئی نہ کو ئی گڑ بڑ تو ضرور ہے مگر میں سمجھتا ہو ں کہ اچھا ہوا چلا گیا یہ لو گ دونمبر سیاست دان ہیں ان کو جیلوں سے ڈر لگتا ہے مگر جو اصل سیا ست دان ہو تا ہی جیل اس کا دوسرا گھر ہو تا ہے ۔ ،سوشل میڈیا پر نواز شریف کی لندن میں تصویر سامنے آنے سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ تصویر پر نہ جائیں نوازشریف سے کوئی پوچھے ان پر کیا گزر رہی ہے ، باہر زندگی گزارنا مشکل ہے، لاہور لاہور ہے اور لندن میں کچھ نہیں رکھا، اندر سے ان کا حال پوچھو کیا گزر رہی ہے، حقیقت میں تو ان کے رنگ پسٹن خراب ہوچکے اور انجن دھواں دے رہا ہے، یہ ویسے ہی تصویروں میں واک اور چائے نظر آتی ہے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پر فواد چوہدری کی بات صحیح ہے، رپورٹوں پر کچھ ریگ مال ضرور پھیرا گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پٹرول سستا ہوا اور ذخیرہ اندوزوں نے مسئلہ پیدا کیا، پٹرول قلت پر ای سی سی میں بات ہوئی ہے، اوگرا کو قلت دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پٹرول ایک دم دوبارہ مہنگا ہونے جارہا ہے، اسی لیے مافیا ذخیرہ اندوزی کرکے قیمتیں مہنگی ہونے کا انتظار کررہی ہے، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سٹیل ملز کے ملا زمین کا فیصلہ کرے گی






