کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے بی ایس او کے سابقہ چیئرمین و بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ کے شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور تنظیمی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے شہید چیئرمین منظور بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین منظور بلوچ جیسے عظیم سیاسی استاد قومی جہد کار و شفیق سنگت سے بلوچستان کے قومی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان ہوا یے انکے خلاء کو صدیوں تک پورا نہیں کی جاسکتی انکے عظیم جدوجہد و ثابت قدمی بی ایس او کے قومی کاروان کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے بی ایس او چیئرمین منظور کو آگے بڑھائے گی ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بی ایس او میں ایک ممبر کے حیثیت سے قربانیوں و مخلصی کے زریعے انہوں نے اپنے دور میں بطور چیئرمین بی ایس او تنظیم کو منظم و فعال کیا وہ زمانہ طالب علمی سے لیکر آخر وقت تک بلوچ قومی شہداء کے عظیم فکر کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہے انہوں نے کبھی بھی مشکلات تکالیف اور مصائب کو اپنے قومی جدوجہد میں روکاوٹ بننے نہیں دیا بلکہ انہوں نے تمام کھٹن حالات کا مقابلہ خندہ پیشانی سے کیا اور قومی جدوجہد میں ثابت قدم رہے انہوں نے قومی سیاست کےساتھ علاقائی سطح میں ہر عام و خاص مسائل پر عوام کے ساتھ رہے یہی وجہ ہے مخلصی کے ساتھ تمام عمر اپنے وطن و قوم کے ساتھ جدوجہد میں گزارا۔چیئرمین منظور بلوچ کی سیاسی زندگی تمام بلوچ قومی جہد کاروں سیاسی کارکنوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کبھی بھی پیدا کردہ اختلافات کو قومی سیاست میں روکاوٹ بننے نہیں دیا بی ایس او کے تمام اداروں میں مشاورت اور انکی رہنمائی ہمارے ساتھ رہی جوکہ ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی یے وہ بی ایس او کے ساتھ انتہائی مخلص تھے انہوں نے اسی وجہ سے اپنے فرزند جہانگیر منظور بلوچ کو بی ایس او کے ایک کارکن کے حیثیت سے تربیت کی اور انکا فرزند بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کا ممبر ہے انہوں نے تمام تر مشکلات انتقام و قومی جہد میں مصائب کے باوجود اپنے تمام خاندان کو شہداء کے عظیم جدوجہد میں عملا شامل کیا جوکہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔بی ایس او چیئرمین منظور بلوچ فکر کو مشعل راہ بنا کر انکے جدوجہد کو آگے بڑھائے گی ۔






