چیئرمین منظور کے انتقال سے بلوچستان ایک نڈر سیاسی رہنماءسے محروم ہو ا ہے ‘ نوابزادہ میر رئیس رئیسانی

چیئرمین منظور کے انتقال سے بلوچستان ایک نڈر سیاسی رہنماءسے محروم ہو ا ہے ‘ نوابزادہ میر رئیس رئیسانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے چیئرمین منظور بلوچ کی ناگہانی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ کے انتقال سے بلوچستان ایک مخلص سیاسی رہنماءسے محروم ہوا ہے ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءمدتوں پر نہیں ہو گا اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے چیئرمین منظور بلوچ کو انکی سیاسی ‘ سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ منظور بلوچ نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات اور مظلوم عوام کے حقوق کیلئے ہونے والے جدوجہد میں صف اول کے رہنماﺅں کا کردار ادا کیا انہوں نے اپنی پوری زندگی عوام خدمات کیلئے وقف کرتے ہوئے تمام مصائب ‘ مشکلات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ منظور بلوچ کے انتقال سے جہاں بلوچستان میں سیاسی خلاءپیدا ہوا ہے وہیں مستونگ کے لوگ نڈر بہادر اور مخلص سیاسی رہنماءسے محروم ہو گئے ہیں ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے انہوں نے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!