اسلام آباد:کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کے معاملے پر اہم ترین پیش رفت ، فرانسیسی ماہرین نے طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کر کے ڈیٹا پاکستان کے حوالے کردیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ائیرکموڈور عثمان غنی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8734ذریعے اہم شواہد لے کر فرینکفرٹ سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ فرانسیسی ماہرین نے طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کر کے ڈیٹا پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ فلائٹ ڈیٹا اور کاک پٹ وائس ریکارڈ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کے حوالے کیا گیا۔ سربراہ انویسٹی گیشن بورڈ ائیرکموڈور عثمان غنی اہم شواہد لے کر فرینکفرٹ سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ائیرکموڈور عثمان غنی فرانس میں ائیربس کمپنی کی ٹیم کے ساتھ طیارہ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ عثمان غنی گزشتہ دنوں ائیر بس کمپنی کی ٹیم کے ہمراہ جہاز کے اہم آلات لے کر فرانس روانہ ہوئے تھے۔ ۔ ائیر کموڈور عثمان غنی گذشتہ روز پی آئی اے کی پرواز 8734کے ذریعے فرینکفرٹ سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں






