نوکنڈی۔بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے سابق جوائنٹ سیکرٹری یوسف ساسولی نے ایک بیان میں پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ کی وفات پہ افسوس و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منظور بلوچ کی بلوچ قوم اور بلوچستان کیلیے جدوجہد کبھی رائیگاں نہیں جائیگی انہوں نے کہا کہ منظور بلوچ کی سیاسی جدوجہد پہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے بلوچ قومی تحریک میں بہادری اور شجاعت کیساتھ سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں اپنا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ منظور بلوچ کی وفات سے جو سیاسی خلاء پیدا ہوئی ہے وہ صدیوں تک پر نہیں ہوگا انہوں نے دعا کی کہ منظور بلوچ کی روح کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔






