احسن اقبال کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل

احسن اقبال کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں رہنما ن لیگ احسن اقبال کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی گئی۔نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی،جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ بتائیں ریفرنس دائرکرنا ہے یا کیس خارج کردیں۔نیب نے پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث تحقیقات میں دیر ہورہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس دائرکردیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ایک سال ہوگیا نیب میرے خلاف تحقیقات کررہا ہے مگر ریفرنس دائرنہیں کیا، میرے خلاف ریفرنس نہیں ہے تو کیس خارج کیا جائے، نیب میڈیا پر کردار کشی کر رہا ہے جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا والی باتوں کا جواب باہر جا کر میڈیا پر ہی دیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!