تربت میں بھی کورونا نے اپنے پنجے گاڑ دیئے، 19 افراد کے ٹیسٹ پوزیٹیو نکلے

تربت میں بھی کورونا نے اپنے پنجے گاڑ دیئے، 19 افراد کے ٹیسٹ پوزیٹیو نکلے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تربت (نمائندہ کوہ یار)تربت میں بھی کورونا نے اپنے پنجے گاڑ دیئے، 19 افراد کے ٹیسٹ پوزیٹیو نکلے۔تمام متاثرہ افراد کو گھروں میں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے ،تمام متاثرہ افراد میں کورونا کے کوئی اثرات موجود نہیں ہیں سب صحت مند ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے میڈیا سے بات چیت ،انھوں نے کہا کہ گزشتہ روزہم نے 91 افراد کے سمپل ٹیسٹ کیلئے کوئٹہ بھیجے تھے جن میں سے 19 پوزیٹیو نکلے ہیں ، 35 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک پنڈنگ میں ہیں،جبکہ 37افراد کے ٹسٹ منفی آگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جتنے افراد کورونا کے شکار ہوئے ہیں انکی ہسٹری کوئٹہ سے ہے عید کے دوران کئی افراد چھٹیوں میں کوئٹہ سے آئے اورلوکل سطح پر لوگوں کو متاثر کیا جن میں سے کئی افراد کا تعلق تربت سے تھا اور کئی افراد مہمان کے طور پرکوئٹہ سے تربت میں آئے تھے ،انھوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز کو دیکھتے ہوئے اب بدھ اور جمعرات کے دن بھی مشتبہ افراد کے ٹیسٹ اور سمپل لیئے جائیں گے اب فی میل کے ٹیسٹ اور سمپلز لیئے جائیں اور ٹیچنگ ہسپتال تربت میں فیمیل کے لیئے الگ کمرے مختص کریں گے،انھوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بوڑھے والدین، بچوں اور بزرگوں کی خاطر احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں اور سماجی فاصلے رکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!