کوئٹہ:بلوچستان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے مزید 4افراد جاں بحق جبکہ 243نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد7031ہوگئی، محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں منگل کو کورونا وائرس کے مزید 4 مریض جن میں سے تین کا تعلق کوئٹہ ایک کا ژوب سے تھا کوئٹہ کے فاطمہ جناح اور شیخ زید ہسپتالوں میں دوران علاج انتقال کر گئے جس کے بعد اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 62ہوگئی رپورٹ کے مطابق منگل کو کورونا وائرس کے مزید243کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد7031ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق منگل کو صوبے میں مزید 806افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کئے جانے والے ٹیسٹ کی تعداد 33128ہو گئی ہے جن میں سے26097میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 330کے نتائج آنے باقی ہیںجبکہ بلوچستان میں مزید102افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2462ہے رپورٹ کے مطابق صوبے کے33میں سے 30اضلاع کورونا وائر سے متاثر ہوئے ہیں جن میں مقامی طور پر وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح97فیصد ہے جن میں سے 5727کا تعلق کوئٹہ،138 پشین ،144کا قلعہ عبداللہ148کا تعلق جعفرآباد،116کا تعلق مستونگ، 79کا تعلق خضدار، 77کا تعلق لسبیلہ، 67کا تعلق قلعہ سیف اللہ ،قلات میں 33،کیچ سے 21جبکہ دیگر کاتعلق صوبے کے دیگر حصوں سے ہے
