کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی 99دوکانیں بند 29 کو سیل کرکے 30دوکانداروں کو جرمانہ کئے گئے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی نے بتایا کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو روکنے کیلئے جاری ایس او پیز کی خلاف پر کارروائی کرتے ہوئے 99دوکانیں بند کرادیں ، 29 کو سیل کردیاہے ، جبکہ 30دوکانداروں کو 48ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ،انہوں نے بتایا کہ پانچ ریسٹورینٹس کو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی نے بتایا کہ منگل کو احسا س پروگرام کے تحت 2239مستحق افراد میں دو کروڑ ،68لاکھ ،،86ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں





