بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان پرامن احتجاج کے دوران پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری پارلیمانی ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ مرکزی رہنماءچیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو ‘ ضلعی صدر ایم پی اے احمد نواز بلوچ و دیگر اپوزیشن رہنماﺅں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی بوکھلاہٹ کا شکار اور مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے نام نہاد جمہوری دور میں عوامی نمائندوں کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ اپنی آواز جمہوری طور پر بلند کر سکیں قید وبند اور غیر قانونی گرفتاریوں سے پارٹی نمائندوں و حوصلے پست کرنا ممکن نہیں حکومت کے شرمناک اقدام سے اس بات کی قلعی کھل گئی ہے کہ صوبائی حکومت طاقت کے ذریعے حکومت چلانے کی کوشش کر رہی ہے پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں اپوزیشن اراکین کو رہا کیا جائے بصورت دیگراپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر اپنا احتجاج صوبوں بھر میں پھیلا دے گی ۔
