ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے قیدی کا  شیخ زید ہسپتال میں انتقال ،  اسٹنٹ سپرٹنڈنٹ  کا کورونا ٹیسٹ مثبت

ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے قیدی کا شیخ زید ہسپتال میں انتقال ، اسٹنٹ سپرٹنڈنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا ایک قیدی شیخ زید ہسپتال میں انتقال کرگیا ،قیدی کو کورونا کے شبہ میں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ،،،،قیدی کے انتقال کے بعد قیدیوں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ شروع کردئیے گئے ،ایک اسٹنٹ سپرٹنڈنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جیل حکام کے مطابق قیدی طارق مسعود کو طبعیت خراب ہونے پر کورونا کے شبہ میں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا قیدی کے کورونا سے انتقال کی مصدقہ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ، قیدی طارق مسعود چیک ڈس انر ہونے کے کیس میں جیل میں بند تھا ،جیل حکام کے مطابق قیدی کے انتقال کے بعد اس کے ہمراہ بند پندرہ قیدیوں ،،جیل آفیسران اور وارڈان کے بھی کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،جس میں جیل کے ایک اسٹنٹ سپرٹنڈنٹ کا کورونا ٹیسٹ ٘مثبت آیا ہے ،انہوں نے اپنے اپ کو اپنے گھر میں آئسو لیٹ کرلیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!