کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے پانچ اضلاع میں کورونا کے 162 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 8028 ہوگی ، کوئٹہ اور لورالائی میں وائرس کا شکار مزید تین مریض انتقال کرگئے ، صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 73 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے ووران بلوچستان کے پانچ اضلاع سے کورونا کے 162 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 8028 ہوگی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ اور لورلائی سے تعلق رکھنے والے تین مریضوں کے کورونا کے باعث انتقال سے صوبے میں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 83 ہوگئی جبکہ اس دوران 57 مشتبہ مریض بھی جاں بحق ہوئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 8028 مریضوں میں سے 7880 مریض مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 6393 کا تعلق کوئٹہ،199 کا جعفرآباد، 147 کاقلعہ عبداللہ اور 141 کا تعلق مستونگ سے ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 73 کورونا کے مریض صحتیاب ہوئے ہیں صوبے میں مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2795 ہوگی جبکہ 5150 مریض زیر علاج ،1025 کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہیں ۔ صوبے میں 1935 افراد کو مختلف کورنٹائن سینٹر میں رکھا گیا ہے ۔
