مستونگ(نامہ نگار)قومی شاہراہ پر ٹریفک کے دو حادثات ایک شخص جاں بحق پانچ افراد زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ پر نواب ہوٹل کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا جس سے مستونگ عزیز آباد کے رہائشی محمد نواز موقع پرجاں بحق ہو گئے جبکہ شیرآحمد نامی شخص شدید زخمی ہوئے جبکہ ٹریفک کا دوسرا حادثہ کھڈکوچہ کے مقام پر پیش آیا کراچی سے کوئٹہ آنے والے ٹو ڈی کار ٹائر برسٹ ہونے کے بعد بے قابو ہو کر الٹ گئی جس میں سورا تین خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنھیں زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
