سانحہ ڈنک بلوچ چادروچاردیواری ، بلوچ روایت کے برعکس ہے ‘ بی این پی  (عوامی) تربت

سانحہ ڈنک بلوچ چادروچاردیواری ، بلوچ روایت کے برعکس ہے ‘ بی این پی (عوامی) تربت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تربت (نمائندہ بلال بہار)بی این پی(عوامی) ڈسٹرکٹ کیچ کے کابینہ اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ظریف زدگ بلوچ پارٹی کے الیکشن سیل آفس اوورسیز میں منعقد ہوا جسکے مہمان خاص رکن سنٹرل کمیٹی خلیل تگرانی تھے اجلاس نے سانحہ ڈنک میں ڈکیتی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ڈنک بلوچ چادروچاردیواری ، بلوچ روایت کے برعکس، اسلامی قانون کے خلاف اور انسانی حقوق کے خلاف ایک بدتریں حملہ ہے، دوران مزاحمت شہید ہونے والی بہن کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، 4سالہ برمش کی صحتیابی کیلئے رب الہی سے دعا گو ہیں، حکومت وقت اور عدلیہ سے واقعے میں ملوث ملزمان و گینگ کے سرغنہ کی سخت سزا کی مطالبہ کرتے ہیں ،اجلاس نے بی این پی کے مرکزی رہنماءچیئرمین منظور بلوچ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے منظور بلوچ کے بے وقت انتقال کو بلوچ سیاست کے لیئے نقصان سے تعبیر کیا اور چیئرمین منظور بلوچ کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے انکے سیاسی جدوجہد و قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی، اجلاس میں تنظیمی امور اور سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث مباحثہ کرکے اس ضمن میں اہم فیصلے کیئے۔ اجلاس نے تربت میں کورونا واہرس کے پھیلاو¿ پر گہرے تشویش کا اظہار کیا اور اس امر پر صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین مہینہ گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت مکران ڈویڑن کے ہیڈکوارٹر تربت میں کورونا کی ٹیسٹنگ سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے جو کہ انکی جانب سے عوام کے جان اور صحت کے معاملہ پر عدم دلچسپی اور لاتعلقی کا واضع ثبوت ہے۔ اجلاس میں کہا گیا آل پارٹیر کیچ کی تشکیل کو ایک سال سے زائد ہوئی ہے لیکن جب آل پارٹیز کی کنوئینرشپ بی این پی عوامی کی سپرد کی گئی تو آل پارٹیز اتحاد نے کیچ کے تمام عوامی و دیراینہ ایشوز کی حل کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے چاہیے وہ بجلی کی دانستہ بحران ہو، یا کورونا پھیلاو¿ کی آگاہی مہم، برطرف اساتذہ کی بحالی کامعاملہ ہو اور بالخصوص کیچ کے امن وامان کی بحالی اور سانحہ ڈنک پر آل پارٹیز کیچ کا واضح مواقف تاریخی و مثالی رہی ہے یقینا اس دورانیہ کی کامیابی کا کریڈیٹ آل پارٹیز اتحاد اور بالخصوص بی این پی عوامی کے مرکزی و ضلعی قیادت کی بہتر رہنمائی اور سیاسی حکمت عملی پر جائے گی کہ کنو نئیرشپ کے بہتر قیادت کی وجہ سے آل پارٹیز کیچ عوام کی امید بن گئی ہے اور سیاسی جماعتوں پر عوام کی اعتماد کا پیمانہ مزید مثبت اورمستحکم ہوئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!