چاغی ٹو زیارت بلانوش روڑ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

چاغی ٹو زیارت بلانوش روڑ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چاغی ( نامہ نگار) چاغی ٹو زیارت بلانوش روڑ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار اس روڑ پر سفر کرنے والے مسافر سخت اذیت سے دو چار تفصیلات کے مطابق چاغی ٹو زیارت بلانوش روڈ گزشتہ کئی سالوں سےمکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔جوکہ بلکل بھی سفر کے قابل نہیں ہے جسکی وجہ سے اس روڑ پرسفرکرنے کےدوران مسافروں کو سخت اذیت اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے۔کہ یہ ایک پہاڑی علاقہ ہے اور اس کی زمین پھتر یلی ہے۔جسکی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو اپنے بیماروں کی علاج اورروز مرہ استعمال ہونے والے اشیائے خوردو نوش کی خریداری کے لیے چاغی آنا پڑتا ہے اور اس مختصر مصافت کی سفر کے دوران ان مسافروں کو کافی سخت مشکلات سےدو چار ہونا پڑتا ہے اسلیئے یہاں کے سیاسی ،سماجی اور عوامی حلقوں نےچاغی پریس کلب چاغی (رجسٹرڈ) کے صحافیوں سے بات چیت کے دوران موجودہ منتخب نمائندوں سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پریارٹی بیس Priority Base پراس روڑ کی پختگی کے لیئے فنڈز فراہم کر کے اس روڑ کی پختگی کے لیئے اقدامات کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!