اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وڈیرہ عبدالخالق کی نا گہانی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کے وڈیرہ عبدالخالق مظلوم دوست رہنما تھے و جھالاوان اور بلوچستان میں غریب اور پسے ہوئے عوام کی آواز تھے انکی ناگہانی رحلت سے شدید دلی صدمہ پہنچاہے وڈیرہ عبدالخاق زہری جیسے رہنماوں کی خلا صدیوں تک پر نہیں ہو سکتا انکی رحلت سے مجھ سمیت تمام بی این پی رہنماوں اور ہمدردروں کو شدید صدمہ پہنچاہے انہوں نے اللہ پاک سے دعا کے ہے کے اللہ تعالءوڈیرہ عبدالخالقکو جنت میں دخول اولین نصیب عطاءفرمائے۔
