کوئٹہ ،  دس سالہ بچے کی ہلاکت پر لواحقین کا متعلقہ ڈاکٹر پر تشدد

کوئٹہ ، دس سالہ بچے کی ہلاکت پر لواحقین کا متعلقہ ڈاکٹر پر تشدد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سول ہسپتال کوئٹہ میں دس سالہ بچے کی ہلاکت پر لواحقین کا متعلقہ ڈاکٹر پر تشدد ،لواحقین نے ہسپتال کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ سے دس سالہ بچے فرمان اللہ کو قبض کی شکایت پر سول ہسپتال کوئٹہ لایا گیا جسے علاج کیلئے پیڈز سرجری وارڈ میں داخل کیا گیا مگر وہ بچہ ایک گھنٹے بعد انتقال کرگیا جس پر لواحقین کی جانب سے متعلقہ ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا دوسری جانب بچے لواحقین احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بچہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوا ہے بچہ کی ہلاکت کا مقدمہ ڈاکٹروں کے خلاف درج کرایا جائے ۔واقعہ کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!