پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 148 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 3903 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل پانچ دن کمی کے بعد پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان نے بھارتی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے واہگہ بارڈر تین دن کے لیے کھول دیا ہے۔ایمیریٹس ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔بھارت میں 16922 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بھارت میں ایک روز کے دوران متاثرہ مریضوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔آسٹریلیا میں 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو گزشتہ دو ماہ کے دوران یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔امریکہ کی تین ریاستوں کے گورنروں نے دیگر آٹھ ریاستوں سے آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
