سنتھیا کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست: عدالت کا وفاق، وزارت داخلہ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری

سنتھیا کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست: عدالت کا وفاق، وزارت داخلہ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے ویزے معیاد ختم ہونے پر وفاق، وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو نوٹس جاری کردیے۔پاکستان میں 10 سال سے مقیم امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پر مختصر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کی جس میں درخواست گزار چوہدری افتخار کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار نے سنتھیارچی کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کی درخواست گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی تھی جسے سماعت کے لیے فوراً منظور کرلیا گیا تھا۔سماعت کے دوران چوہدری افتخار کے وکیل نے کہا کہ امریکی بلاگز سنتھیارچی کے ویزے کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے معلوم کے ویزے کی معیاد ختم ہوچکی ہے؟وکیل نے بتایا کہ سنتھیا نے خود سوشل میڈیا پر ویزے کی معیاد ختم ہونے کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ سنتھیا نے ایف آئی اے کو کہا کہ وہ بزنس کر رہی ہیں، سنتھیا نے پیپلز پارٹی کی لیڈر شب کے خلاف سوشل میڈیا پر بیانات دیے۔عدالت نے وفاق، وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!