اسلام آباد :اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر (آج) 27جون بروز ہفتہ کو بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدرت کریں گے۔کمیٹی کا اجلاس سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہو گا۔ خصوصی کمیٹی بلوچستان میں مختلف مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز مرتب کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی اجلاس میں رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2020 پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔خصوصی کمیٹی وفاقی وزراء پرویز خٹک، شیخ رشید احمد ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور اراکین قومی اسمبلی خان محمد جمالی ، مونس الٰہی ، انجینئرصابر حسین کیم خانی ، محمد اختر مینگل ، احسان اللہ ریکی ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی ، محمد اسلم بھوتانی ، چوہدری محمد برجیس طاہر ، سید خورشید احمد شاہ ، سید محمود شاہ ،عامر حیدر اعظم خان پر مشتمل ہے۔ کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان کو بھی شرکت کی دعوت دی گی ہے۔
