پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز آنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس کی تعداد میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر دو لاکھ ایک ہزار 414 لوگ متاثر جبکہ 4 ہزار 98 لوگ زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ملک بھر میں آج (27 جون) کو مجموعی طور پر 3 ہزار 709 نئے کیسز اور 94 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 2 ہزار 738 لوگ وائرس سے شفایاب ہوگئے۔خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کو 4 ماہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے اور اس عرصے کے دوران 4 ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو باعث تشویش ہے۔تاہم حکومت کی جانب سے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنائی جارہی ہے اور اس وقت حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کر رہی ہے
