ملک میں کورونا سے مزید 44 ہلاکتیں، 2410 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 44 ہلاکتیں، 2410 نئے کیسز رپورٹ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اموات کی مجموعی تعداد 1131 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 54428 تک پہنچ گئی ہے. ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 44 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1131 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 54428 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 389 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 354 اور پنجاب میں 332 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!