قاسم سوری کی جانب سے  سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست کی سماعت 14جولائی کو ہوگی

قاسم سوری کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست کی سماعت 14جولائی کو ہوگی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءوڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست کی سماعت14جولائی کو ہوگی ، سپریم کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس جناب جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس جناب جسٹس مظہر عالم خان میاخیل پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کریگا ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بلوچستان ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو عدالت عظمٰی میں چیلنج کر رکھا ہے جس میں عدالت عالیہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ II پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دے کر حلقہ پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا ۔مذکورہ حلقہ کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے عمل میں ہزاروں ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی عدالت عالیہ نے نادرا رپورٹ آنے اور فریقین کے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد ری الیکشن کا حکم دیا تھا۔واضح رہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے حلقہ سے امیدوار نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیاب کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!