حکومت 70 فیصد پنشن بحال کرکے پنشنرز کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے ، نیشنل بینک آف پاکستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی

حکومت 70 فیصد پنشن بحال کرکے پنشنرز کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے ، نیشنل بینک آف پاکستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ حکومت 70 فیصد پنشن بحال کرکے پنشنرز کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد اسلم ترین ، منان آغا اور محمد علی خجک نے ہفتہ کوکوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر رہنماﺅں نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی طرح تباہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس کی نیشنل بینک آف پاکستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کسی صورت اجازت نہیں دئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے نیشنل بینک میں سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو بھرتی کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان میں کنٹریکٹ اور آو¿ٹ سورس ملازمین کافی عرصے سے کام کررہے ہیں جنہیں مستقل نہیں کیا جارہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کنٹریکٹ اور آوٹ سورس ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینارٹی کی بنیاد پر پروموشن اور پے پیکج کا اعلان 2019 اپریزل دیا جائے انہوں نے کہا کہ صدر نیشنل بینک آف پاکستان خصوصی توجہ دیتے ہوئے پنشنرز کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں اور 70 فیصد پنشن بحال کرنے کے احکامات جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پے پیکج کا اعلان اور پروموشن پالیسی اور پرافٹ بونس کا جلد از جلد اجراءکیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو ہم مزید سخت احتجاج پر مجبورہونگے۔اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے اور مظاہرین نعرئے بازی کررہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!