ملک میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق، 501 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے

ملک میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق، 501 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں اب تک 398 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 369 اور پنجاب میں 337 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1169 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 56792 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 398 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 369 اور پنجاب میں 337 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 40، اسلام آباد 16، گلگت بلتستان میں 7 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 501 کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سے سندھ میں 443 کیسز اور دو ہلاکتیں، اسلام آباد سے 49 کیسز اور 2 ہلاکتیں جب کہ 12 کیسز اور ایک ہلاکت آزاد کشمیر سے رپورٹ ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!