جعلی لوکل ‘ ڈومیسائل ریکارڈ کو پبلک کیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا‘ ڈاکٹر اسحاق بلوچ

جعلی لوکل ‘ ڈومیسائل ریکارڈ کو پبلک کیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا‘ ڈاکٹر اسحاق بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے بلوچستان سے جعلی لوکل اور ڈومیسائل حاصل کرنے والے افراد کی تعداد حاضروں میں ہے انہوں نے بلوچستان کے حقیقی لوکل اور ڈومیسائل بلوچستانیوں کی حق تلفی کی ہے پہلے مرحلے میں مستونگ کے ڈپٹی کمشنر نے 400 کے قریب جعلی لوکل اور ڈومیسائل منسوخ کرکے بحیثیت بلوچستان کے ایک مخلص آفیسر کے اپنا فرض نبھایا ہے جبکہ ابھی تک دیگر اضلاع میں ابھی تک کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہا ہر ضلع میں مقامی سطح پر لوکل کمیٹی تشکیل دی جائے اور اس میں مقامی طور پر مخلص طلباءاور شخصیتوں کو شامل کیا جائے اور وہ ریکارڈ کو پبلک کیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا انہوں نے کہا کہ جنہوں نے جعلی لوکل اور ڈومیسائل حاصل کی ہے اور جس نے جاری کیا ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور جس نے بھی اتنے عرصے سے بلوچستان کے مخصوص کوتے پر ملازمت حاصل کی ہے اس سے وہ تمام رقم کو وصول کیا جائے اور اسے بلوچستان ایجوکیشن اینڈ منٹ فنڈ میں جمع کرکے قابل اور پوزیشن لینے والوں طلباءکو مزید حصول تعلیم کئے اسکالر شپ دیی جائے آخر میں نے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بے روزگاری اور مایوسی کے شکار ہیں اور دوسری جانب بلوچستان کے نام پر مختلف محکموں میں ہزاروں لوگوں نے ملازمت حاصل کی ہے ان کو فوراً منسوخ کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!