بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،  اعجاز سنجرانی

بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، اعجاز سنجرانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین نامہ نگار بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر و وزیر اعلی بلوچستان کے سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا بی اے پی کو بہت جلد یونٹ سطح تک فعال بنایا جائے گا ہمارا منشور تعلیم، صحت، آبنوشی،بے روزگاری ،اقلیت اوربلوچستان کے لوگوں کی بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہے ۔ انکا مزید کہناتھا کسی بھی قوم کا ترقی تعلیم کے بغیر ناگزیر ہے ہمیں سب سے زیادہ ایجوکیشن سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہیں اسکے علاوہ ترقی کا ہمارے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے انکاکہنا تھا ہم الیکٹڈ نمائندے نہیں ہیں اسکے باوجود اپنی بساط کے مطابق عوامی حقوق اور انکے حصول کیلئے جدو جہد کررہے ہیں نوکنڈی کو گرڈ سے منسلک کے ساتھ ساتھ ضلع کے دیگر علاقوں میں مجموعی طور پر ایک ارب سے زائد کا فنڈز حاصل کرکے بجلی کھمبے ٹرانسفارمر عوام کی دہلیز تک پہنچایا اور میری تجویز سے آمین آباد میں کولڈ اسٹوریج ،پیشک ڈیم ،مشکیچاہ ڈیم ،تنگ کچاو ڈیم ،علم ریگ ٹو مشکیچاہ روڈ ،دالبندین نوکنڈی انٹر نل سٹی،تحصیل چاغی میں نجی بنک ،سردار سرفراز خان انٹر کالج ، جیسے منصوبوں پر کام جاری ہیں اور دالبندین پاسپورٹ کو بھی میں نے فنکنشل کروایا ۔ انکا مزید کہنا تھا چیئرمین سینٹ کی ذاتی کوششوں سے زیارت، بلانوش روڈ، نوکنڈی تا ماشکیل روڈ،منرل یونیورسٹی جیسے بڑے منصوبوں پر بہت جلد کام کا آغاز ہوگاہمارا مقصد بلا رنگ ونسل، بغیر کسی زاتی مفاد اور تعصب سے بالا تر ہوکر عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انکا کہنا تھا بی اے پی مستقبل میں بلوچستان کی ایک مضبوط پارٹی بن کر ابھرئیگی رخشان ڈویژن میں آرگنائزر تعینات کردیئے ہیں اب اسکی منشور کو گھر گھر تک پہنچا دینگے انکا مزید کہنا تھا بلوچستان حکومت جام کمال خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے انشاء اللہ عنقریب عوام تبدیلی محسوس کرینگے انکا مزید کہنا تھا ضلع چاغی میرا گھر ہے یہاں پر آباد تمام قبائل ایک فیملی کے مانند ہے بغیر کسی اقتدار اور لالچ کے ہم انکی حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں بتایا میں بلوچستان عوامی پارٹی کی پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کرچکا ہوں اور مستقبل بھی اسی پارٹی کے ساتھ وابسطہ ہے اور آنے والا دور میں پارٹی کا جو بھی فیصلہ رہا اسی پر عملدرآمد ہوگی قبل از وقت کچھ کہنا درست نہیں ہے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی ضلع چاغی کے آرگنائزر میر اسفند یار یار محمدزئی ودیگر قبائلی عمائدین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ دوسری جانب ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت امیر حاجی عبدالغنی بڑیچ نے اپنی رہائش گاہ واقع بڑیچ قلعہ دالبندین میں وزیر اعلی بلوچستان کے سابقہ مشیر و بلوچستان عوامی پارٹی کے رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں بڑیچ قبائل کے عمائدین سمیت باپ پارٹی کے ضلعی آرگنائزر میر اسفندیار خان یار محمد زئی ۔سابقہ چئرمین بلدیہ میر علی جان نوتیزئی ۔ میر عاصم خان سنجرانی ۔میر مددخان سنجرانی ۔میر عبدالصمد خان سنجرانی ۔بڑیچ قبائل کے میر محمد جان بڑیچ ۔حاجی محمد اسماعیل بڑیچ ۔ماسٹر عبدالمنان بڑیچ.حاجی محمد داود بڑیچ ۔محمد اسحاق بڑیچ ۔علی آحمد بڑیچ ۔حاجی سرور بڑیچ ۔حاجی ولی خان بڑیچ ۔حاجی موسی خان بڑیچ ۔ملا محمد حسین بڑیچ ۔لالا نیک محمد بڑیچ ۔لالہ رمضان بڑیچ ۔محمد خیر بڑیچ ۔شیر محمد بڑیچ ۔ محمد زمان بڑیچ ۔عبدالواجد بڑیچ ۔یونس بڑیچ ۔ غلام دستگیر بڑیچ ۔امان اللہ بڑیچ ۔ناصر بڑیچ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔امیر حاجی عبدالغنی بڑیچ نے کہا کہ یہ غیر سیاسی پروگرام ہے سنجرانی اور بڑیچ قبائل کا آپسمیں گہرا اور پرانا رشتہ ہے ہم اتحاد و اتفاق کے خواہاں ہیں میر مدد خان بڑیچ ہمارے قوم کے بزرگ اور سرپرست اعلی ہیں بہت ہی جلد میر مددخان بڑیچ کی سربراہی میں بڑیچ قبائل کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوگا جس میں کوئیٹہ اور رخشان ڈویژن سے ہزاروں افراد شریک ہوں گے ۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کے سابق مشیر و بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی بلاتفریق خدمت کرنے کے لیے کوشاں ہے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی کاوشوں سے بلوچستان سمیت ضلع چاغی میں اربوں روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی بدولت علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے میں مدد ملے گی تعلیم صحت آبنوشی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پورے ضلع کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی پر بھی اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں جو کہ حل طلب مسائل میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسی منصوبوں کو فوقیت دی جارہی ہیں کہ جن کے ثمرات سے عوام مستفید ہوسکیں گے انہوں نے کہا کہ بڑیچ اور سنجرانی قبائل کا آپسمیں گہرا اور خونی رشتہ قائم ہے ہمیں سیاست سے ہٹ کر علاقے کی تعمیر و ترقی امن اتحاد یکجہتی اور ملکی سلامتی و دفاع کے لیے ایکدوسرے کا بھرپور ساتھ دینی چاہیے اس موقع پر انہوں نے قبائلی اتحاد و اتفاق کےلئے سرپرست اعلی حاجی میر مددخان بڑیچ اور امیر حاجی عبدالغنی بڑیچ کی کاوشوں کو بے حد سراہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!