یوم الحاق پاکستان:کشمیریوں کو ان کا حق دلانےکیلئےلڑتے رہیں گے، وزیراعظم

یوم الحاق پاکستان:کشمیریوں کو ان کا حق دلانےکیلئےلڑتے رہیں گے، وزیراعظم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پراس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم پاکستانی کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئےلڑتے رہیں گے۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظورکی تھی اور اس کی یاد میں آج ہم یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت یواین سیکیورٹی کونسل نے تسلیم کر رکھا ہے اور آج ہم ایک بار پھرکشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دینے کےعزم کی تجدید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کشمیریوں کی بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف جدجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے۔ کشمیریوں کو ایک دن ضرور انصاف ملے گا۔ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں۔ آج کے دن اہلِ کشمیر نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی۔ ہم کشمیری عوام سے اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں، حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ اہلِ کشمیر کیلئےخودارادیت کا حق سلامتی کونسل کی جانب سےتسلیم شدہ ہے۔ کشمیری عوام نسل پرست بھارتی سرکارکے ظالمانہ ہتھکنڈوں کےخلاف صف آرا ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!