اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ ژوب روڈ سے کچلاک کے مغربی روٹ کے حصے کیلئے بولی کا عمل جاری ہے۔چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ منصوبہ بلوچستان کے عوام کی اشد ضرورت ہے،سیکشن ڈی کے ژوب کو جے سی سی کیلئے چینی فنڈنگ کیلئے کارروائی کی جارہی ہے،تکمیل کے بعد اسلام آباد اور کوئٹہ ایکسپریس وے کے ذریعے منسلک ہوں گے،اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روز گار ملے گا
