ماشکیل:پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل کے نواحی علاقہ آسکان کے قریب میدان سے لاش برآمد، اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل حبیب الرحمان لونی لیویز اہلکاروں کے بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل حبیب الرحمان لونی کے مطابق ماشکیل کے علاقہ آسکان کے قریب میدان سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، لاش سے ملنے والے شناختی کارڈ پر نام شہباز ولد محمد یسین سکنہ ضلع ناروال درج ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل کے مطابق لاش کا بری حالت میں ہونے، تعفن اور سرد خانہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسے مقامی ہسپتال منتقل کرنا ممکن نہ تھا اسی لئے لاش کں جائے وقوعہ پر دفن کردیا گیا اور لاش سے برآمد ہونے والے موبائل کو چارج کرکے انکے لواحقین سے رابطہ کیا جائیگا جس کے مزید تفتیش ممکن ہو سکے گا، حکام بالا کو واقعے کی اطلاع دی گئی ہے
