کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے بعد کی حکومتیں عارضی اقتدار کو بچانے کیلئے وفاق سے اختیارات لینے میں ناکام رہے‘ ریکوڈک بلوچستان کی آئندہ نسلوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہے متحد ہوئے بغیر موجودہ بحرانوں سے نہیں نکل سکتے ہمارے نقطہ نظر میں ضرور فرق ہو سکتا ہے مگر قومی جدوجہد میں انتشار پیدا نہیں ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سراوان ہاﺅس کوئٹہ میں بلوچ طلباءایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نواب بلوچ ‘ ڈاکٹر مارنگ بلوچ کی قیادت میں طلباءکے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ متحد ہوئے بغیر موجودہ بحرانوں سے نہیں نکل سکتے صوبے کی خوشحالی کیلئے بلوچ پشتون کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہئے 18ویں آئینی ترمیم کے بعد جامعات کے اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے تاہم بعد میں آنے والی حکومتوں نے اپنی عارضی حکومتوں کو بچانے کیلئے مصلحت کا شکار ہو کر وفاق سے اختیارات لینے میں ناکام رہے جس سے صوبے کو قومی نقصان پہنچ رہا ہے اور آج بی ایم سی کے طلباءو طالبات اپنا تعلیمی تسلسل ترک کر کے اپنے مستقبل کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں بی این پی ان کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک بلوچستان کی آئندہ نسلوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہے ہم اس منصوبے کے معاہدے کے آگے رکاوٹ بنیں جس کی سزا آج بھی کسی نہ کسی شکل میں بھگت رہے ہیں صوبے کی 80فیصد آبادی خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے جو آئندہ وقتوں میں خوفناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آباد ہر بلوچ ہمارے وجود کا حصہ ہے ہمارے نقطہ نظر میں ضرور فرق ہو سکتا ہے مگر قومی جدوجہد میں انتشار پیدا نہیں ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہم مایوس ہونے کی بجائے صوبے کے آئندہ نسلوں کی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں ہمیں اپنے معاشرے کو تعلیم یافتہ مہذب سماج میں تبدیل کرنا ہے کتاب دوست موومنٹ بھی اس تحریک کا ایک حصہ ہے جس کے ذریعے ہم ترقی یافتہ مہذب معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں ڈیجیٹل لائبریریز کا قیام ہمارا ہدف ہے اس موقع پر وفد نے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کو بی ایم سی کے طلباءکو لاحق خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا جس پر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس دوران طلباءاور نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے درمیان مختلف ایشوز پر سیر حاصل گفتگو بھی ہوئی ۔






