بڑی عید کے بعد بڑے فیصلے ہوں گے، رانا تنویر حسین

بڑی عید کے بعد بڑے فیصلے ہوں گے، رانا تنویر حسین

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

شیخوپورہ: چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان مرکز کے بعد پنجاب میں بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ، اپوزیشن انہیں مزید پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے ساتھ مزید کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دے گی، بڑی عید کے بعد بڑے فیصلے ہوں گے،حکمران اقتدار کے نشہ میں دھت ہو کر کر تکبر اور ہٹ دھرمی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے، عوام پر ٹیلی ویژن فیس میں اور ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے ستم ظریفی کی انتہا کی ہے، ملک میں بلدیاتی نہیں بلکہ عام انتخابات کے انعقاد کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے چوہدری محمود الحق اور نو منتخب ضلعی صدر محمد عارف خان سندھیلہ سے الگ الگ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت مرکز اور صوبہ میں مکمل طور پر مافیا ز کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئی ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ خود حکومت مافیاز کے زیر اثر ہے، وزیر اعظم عمران خان کی مرکز کے بعد پنجاب میں حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے انکی نالائقی و نا اہلی اور نا تجربہ کاری سے ملک دن بدن نیچے جارہا ہے ا ب اپوزیشن انہیں مزید پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے ساتھ مزید کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دے گی، بڑی عید کے بعد بڑے فیصلے ہوں گے،انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت وزیر اعظم عمران خان کے بار بار اعتماد کے باوجود اپنی کارکردگی نہیں دکھا سکی جس سے صوبے کا بیڑا غرق ہوچکا ہے جس کا ذمہ دار خود سلیکٹیڈ وزیر اعظم ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ویڑن ہی نہیں ہے فقط بلند و بانگ دعوو¿ں اور وعدوں سے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ چینی مافیا کا ایک سرغنہ بیرون ملک اور دوسرا وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھا ہے ایسے میں ملک کسی بھی طور پر درپیش مسائل مشکلات اور بحرانوں کی دلدل سے باہر نہیں آسکتا، وزیر اعظم جنگلات کو آباد کرنے اور عوام کے آباد علاقوں کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں اس وقت ملک کو درختوں کی نہیں بلکہ نیک بخت لوگوں کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس بدستور پھیل رہا ہے میڈیا کوریج کنٹرول کرنے سے یہ پینڈیمک ختم نہیں ہوگا ایس او پیز پر عملدر آمد میں حکومت ناکام ثابت ہوئی، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے گرفتار بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کیلئے قونصل تک رسائی کے حوالے سے خود آرڈیننس جاری کیا ہے اگر نواز لیگ ایسا کرتی تو پھر کیا ہوتا؟، انہوں نے کہا کہ اب بلدیاتی انتخابات کی نہیں بلکہ عام انتخابات کی ضرورت ہے اور اس کیلئے اپوزیشن جماعتیں فیصلہ کن تحریک چلانے کیلئے ایک پیج پر جمع ہورہی ہیں بڑی عید کے بعد انشاء اللہ بڑے فیصلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اقتدار کے نشہ میں دہت ہو کر کر تکبر اور ہٹ دھرمی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے، حکومت کی بے حسی کا یہ عالم ہے کے ہمارے دور کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح کیئے جارہے ہیں جو نااہل حکومت کے لیئے لمحہ فکریہ ہے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی عالمی بھکاری بن چکے ہیں حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام آٹا کے بہت بڑے بحران سے دوچار ہوتی نظر آرہی ہے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر ٹیلی ویژن فیس میں اور ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے ستم ظریفی کی انتہا کی ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو غریب عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے عوام مہنگائی کے طوفان سے بد حال ہو چکے ہیں جو حکمران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر سکتے ان کے گڈ گورنس کے نام نہاد دعووں سے قوم اکتا چکی ہے انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے عوام مہنگائی اور بیروز گاری کے ہاتھوں تنگ ہو کر خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں نااہل حکومت عوام کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے آئے روز مہنگائی کے بم برسا رہی ہے ادویات اور ٹیلی ویڑن فیس میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی گرا دی گئی ہے چوہدری محمود الحق ایم پی اے ن لیگ نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والی پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی چیخیں نکال کر رکھ دی ہیں مہنگائی میں آئے روز اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے حکومتی وزرائ اور مشیروں کی فوج صرف جھوٹ کے سہارے حکومت کا دفاع کرنے میں لگی ہوئی ہے اور کوئی بھی حکومتی منصوبہ شروع ہوا کہیی نظر نہیں آرہا صرف ن لیگ کے دور میں پایہ تکمیل تک پہنچنے والے منصوبوں پر دوبارہ آپنے نام کی تختیاں لگا کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!