لیویز منظم فورس ہے ‘ من گھڑت باتوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے ‘ تفتان لیویز

لیویز منظم فورس ہے ‘ من گھڑت باتوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے ‘ تفتان لیویز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تفتان :تفتان لیویز انتظامیہ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا میں وائرل نیوز کہ تفتان میں پرانی رنجش پر فائرنگ سے دو افراد جان بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں جس میں لیویز ذرائع سے اس خبر کو چلایا گیا تھا ۔ اور پاک ایران بارڈر عید الاضحی کے سلسلے میں بند ہوگا لیویز ذرائع سےلیویز انتظامیہ ان نیوز کی پرزور مذمت اور تردید کرتا ہے کہ اول ایسی کوئی واقعہ تفتان سیمت اس کے دیگر متعلقہ علاقوں میں نہیں ہوا ہے اور جس نے لیویز ذرائع استعمال کر کے اس نیوز کو سوشل میڈیا میں وائرل کیا ہے اور پاک ایران بارڈر کے متعلق تفتان لیویز انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے لیویز انتظامیہ ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے لوگوں کی سرکوبی بھی کریں گے جو بلاجواز پروپیگنڈہ کرتے ہیں اور ایک منظم فورس کا نام استعمال کرتے ہیں *تفتان لیویز انتظامیہ ایسے لوگوں کو تنبیہ کرتا ہے کہ آئندہ ایسے من گھڑت اور افواہ والی نیوز بغیر تصدیق کے نہ چلایا جائے بصورت دیگر ان تمام لوگوں کے خلاف کاروائی ہوگی جو ایسے بیانات کو فارورڈ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!