ماشکیل:(نصیر کبدانی سے)ایم پی اے واشک میر حاجی زابد علی ریکی کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی ڈپٹی کمشنر واشک نثار احمد بلوچ کا سرحدی تحصیل ماشکیل کا دورہ،کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی کی صدارت میں سرحدی تحصیل ماشکیل میں کھلی کہچری کا انعقاد کیا گیا کھلی کہچری میں علاقے کے قبائلی سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور علاقے کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا بعد ازاں کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی کا مختلف محکموں کے دفاتر کا دورہ کیا جن میں آر ایچ سی اہپستال ماشکیل لیویز تھانہ نادرا آفس و دیگر شامل تھے۔اس موقع پر ایم پی اے واشک میر حاجی زابد علی ریکی ڈپٹی کمشنر واشک نثار احمد بلوچ ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی نے کھلی کہچری اور مختلف محکموں دفاتر کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماشکیل سرحدی علاقہ ہے یہاں پر لوگوں کے مسائل زیادہ ہے کھلی کہچری کا مقصد پسماندہ علاقے کے لوگوں کی مسائل کو حل کرنا ہے ماشکیل میں لوگوں کا ذریعہ معاش بارڈر پر ہے اس حوالے سے لوگوں کے مسائل جلد حل کریں گے۔ایم پی اے واشک میر حاجی زابد علی ریکی کہا کہ علاقے کے لوگوں کو جتنی ممکن ہو سکیں بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی نے کہا چونکہ ماشکیل سرحدی علاقہ ہے اور لوگوں کا آنا جانا ہمسایہ ملک ایران سے ہے اس حوالے سے جتنا ممکن ہو لوگوں کی کاروبار اور دیگر امور کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گے انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقے میں ہر محکمہ میں انشاءاللہ جلد بہترین آئی گی اور عوام ان سے مستفید ہونگے ماشکیل کا دورہ کرنے کا مقصد لوگوں کی مسائل سے آگاہی ہے غریب لوگوں کو درپیش مسائل اور ان کی حل کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی اور انہیں سہولیات فراہم کرینگے۔
