ریاض : سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ اسپیشلسٹ پیشوں اور شعبوں میں 45 ہزار سے زیادہ اسامیاں سعودی شہریوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے فارماسسٹ، انجینیئر، اکاو¿نٹنٹ اور چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ کے پیشے کیلئے سعودی شہریوں کے لیے مختص کر دی ہیں ، وزارت کا کہنا ہے کہ ان شعبوں میں ایک لاکھ 24 ہزار اسامیوں پر سعودیوں کا تقرر 2022 تک کردیا جائے گا۔
