تربت بم دھماکہ انسانیت کیخلاف ناقابل معافی جرم ہے ‘ ظہور بلیدی

تربت بم دھماکہ انسانیت کیخلاف ناقابل معافی جرم ہے ‘ ظہور بلیدی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کو ئٹہ :صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے تربت بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم قرار دیا۔اپنے مذمتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشتگردوں کا ضمیر مردہ ہوچکا ہے۔لہذا وہ معصوم شہریوں کو ہدف بنا کر اپنےمذموم مقاصد کو حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر جوان صوبے کے طول و عرض میں۔امن کو برقرار رکھنے کی انتہک کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور ان کی امن کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کو بلوچستان کے لوگوں نے بالعموم اور مکران کے لوگوں نے بالخصوص مکمل طورپر رد کیا ہے۔اور ان واقعات میں شہید اور زخمیوں کا خون ان دہشتگردوں کا پیچھا کرے گا انہوں نے کہا کہ حکومت ان مٹھی بھر عناصر کی بیخ کنی کے لئے منظم اور کامیاب آپریشن کو جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تربت بم دھماکے کے متاثرین کی ہرممکن مدد کو یقینی بنائے گی۔صوبائی وزیر نے تربت بم دھماکے کے شہید کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!