دالبندین ۔ نامہ نگار پولیس کی کاروائی غیر قانونی طور ایران جانے والے 72 افراد گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق دالبندین پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی کیپٹن ر زوہیب محسن کی ہدایت پر خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران 72 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیا جو کہ غیر قانونی طور پر ایران جانے کے خواہش مند تھے گرفتار افراد کو ٹرک کے ذریعے دالبندین کے راستے سے پاک ایران سرحدی علاقے تک لے جایا جارہا تھا ک ایس ایچ او دالبندین پولیس خالد بادینی کی قیادت میں پولیس ٹرک ڈرائیور اور کلینئر کو بھی حراست میں لے کر ٹرک بھی اپنے قبضے میں لے لی زیر حراست میں لیے گئے کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں جو کہ غیر قانونی طور پر ایران جانے والے افراد کے ہمراہ تھے گرفتار ہونے والے تمام افراد کو مذید تحقیقات اور قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا علاوہ ازیں ڈی پی او چاغی کی ہدایت پر پولیس چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی گئی اور غیر قانونی طور پر ایران جانے والے پاکستانی باشندوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔مذید تفتیش جاری ہے ۔
