کورونا وائرس ،  1867 نئے کیسز اور 33 اموات کا اضافہ ، بلوچستان میں48 افراد متاثر

کورونا وائرس ، 1867 نئے کیسز اور 33 اموات کا اضافہ ، بلوچستان میں48 افراد متاثر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 815 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 ہزار 702 افراد لقمہ اجل بنے ہیں، تاہم 2 لاکھ 10 ہزار 468 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان میں 1867 نئے کیسز اور 33 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 2 ہزار 438 افراد شفایاب بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک تقریباً 5 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ کیسز جون کے مہینے میں دیکھے گئے۔ فروری کے آخر سے مارچ کے اختتام تک پاکستان میں لگ بھگ 2 ہزار کیسز اور 26 اموات رپورٹ ہوئیں، جو اپریل کے مہینے میں بڑھ کر 385 ہوگئیں جبکہ کیسز ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے۔مئی کے مہینے میں کیسز میں اضافہ ہوا اور یہ تعداد 71 ہزار اور اموات 1500 سے تجاوز کرگئیں، تاہم جون کا مہینہ صورتحال کو مکمل تبدیل کرگیا اور ایک ماہ میں کیسز بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار اور اموات 4300 سے زائد ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار 109 کے نتائج مثبت آئے، یوں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی۔ پنجاب جو اموات میں سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے وہاں مزید 372 نئے کیسز اور 5 اموات کا اضافہ دیکھا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 372 افراد کے متاثر ہونے سے مجموعی تعداد 90 ہزار 816 تک پہنچ گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 76 افراد وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ ایک فرد کا انتقال ہوا۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا کے 230 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 32 ہزار 753 ہوگئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کی یومیہ رپورٹ میں کورونا کے مزید 48 کیسز کی تصدیق کی گئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 517 ہوگئی۔ صوبے میں ایک اور مریض وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 136 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے 48کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11517جبکہ ایک مریض کے انتقال سے اموات کی تعداد 136ہوگئی ، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے کے 5اضلاع کوئٹہ، خضدار، مستونگ، لسبیلہ اور پنجگور سے کورونا وائرس کے 48کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11517ہوگئی ہے جبکہ ایک زیر علاج مریض کے انتقال کے بعد اموات کی تعداد 136ہوگئی ، رپورٹ کے مطابق صوبے میں بدھ کو مزید 204افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9585ہوگئی جبکہ اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے 1796ایکٹو مریض موجود ہیں ۔رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں 231افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 26کے نتائج آنے باقی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!