چاغی کے قبائلی رہنماء میر عبدالوہاب عیدوزئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

چاغی کے قبائلی رہنماء میر عبدالوہاب عیدوزئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چاغی(نامہ نگار) چاغی کے قبائلی رہنماء میر عبدالوہاب عیدوزئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق چاغی کے رہائشی قبائلی رہنماء میر عبدالوہاب عید وزئی چاغی سے کوئیٹہ جارہے تھے کہ کردگاپ کے قریب ان کی ٹو ڈی کار گاڑی سوزوکی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے سبب میر عبدالوہاب عید وزئی شدید زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ان کی میت چاغی پہچا دی گئی جنھیں سورگل قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردی گئی نماز جنازہ میں ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیات ۔سردار شاہ محمود خان سنجرانی سردارزادہ عمیرحسنی ۔سردار نجیب سنجرانی سردار شریف حسنی سردار محمود آیشنی مولوی علی محمد حسنی ۔سید ھاشم آغا ۔سردار اکبر جان محمد حسنی سردارآمد خان سنجرانی حاجی امان اللہ خان سنجرانی عطااللہ خان حسنی آغا سید مرید شاہ مولوی عیبداللہ مولوی امان اللہ مولوی ثنااللہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔فاتحہ خوانی کا سلسلہ عیدوزئی ہاوس چاغی میں جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!