بیجنگ : امریکہ کے بعد چینی کا بھی جوابی اقدام ، شینگڈو میں امریکی قونصلیٹ کی72 گھنٹوں میں بندش کا حکم جاری کردیاچین نے جنوب مغربی شہر شینگڈو میں امریکی قونصلیٹ کی72 گھنٹوں میں بندش کا حکم جاری کیا ہے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصل خانے کا لائسنس منسوخ کیا جا رہا ہے۔ بیجنگ حکومت نے امریکا کی جانب سے اسی ہفتے ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کی بندش کے تناظر میں یہ قدم اٹھایا ہے۔ امریی محکمہ خارجہ کا الزام ہے کہ ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کاروباری امور کی جاسوسی میں ملوث تھا۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی کمیونسٹ پارٹی کے کئی ارکان کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں۔ دونوں روایتی حریف ملکوں کے مابین ان دنوں کشیدگی کی تازہ لہر جاری ہے امریکہ اور چین کے مابین کشیدگی شدت اختےار کر گئی۔ امریکہ نے ویزہ فراڈ کے الزام میں 3 چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار افراد پر مبینہ طور پر چین کی افواج سے روابط پر جھوٹ بولنے کا الزام ہے۔ مذکورو گرفتاریاں سائنسدانوں کے سان فرانسسکو کے چینی قونصلیٹ میں روپوش ہونے کے بعد عمل میں آئی ہیں۔امریکی سیکیورٹی ادارہ ایف بی آئی ایک اور چینی باشندے کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق چینی فوجی سائنسدانوں کو امریکہ بھیجنے کا یہ ایک منصوبہ ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ ہیوسٹن میں قائم چینی قونصلیٹ کو بند کرنے کا حکم دے چکی ہے کیونکہ قونصلیٹ کے ذریعے امریکی معلومات چوری کی جا رہی تھیں۔






