حکومت کا غیر قانونی مویشی منڈیوں کےخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

حکومت کا غیر قانونی مویشی منڈیوں کےخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : حکومت نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی مویشی منڈی کو قائم کرنے یا چلانے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی۔این سی او سی اعلامیہ کے مطابق منظور شدہ مویشی منڈیوں میں ضابطہ اخلاق کی عملداری کے لئے تمام انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں ہیلتھ گائیڈ لائنز کی خلا ف ورزیوں کی رپورٹس مل رہی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عوام کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے، حفظانِ صحت کے ا±صولوں اور کرونا کے خلاف بنائی گئی حفاظتی تدابیر کو اپنانے سے ہی وَبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔این سی او سی کے مطابق ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے وفاق، صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتظامیہ کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کیا جائیگا ۔ این سی اوسی کے مطابق تمام صوبوں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔ این سی اوسی کے مطابق خلاف ورزیوں کی صورت میں ج±رمانے اور مویشی منڈیوں کو بند کیا جا سکے گا، فیس ماسک اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔این سی او سی کے مطابق اگر ان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وَبا پر قابو پانا مشکل ہو گا، مویشی منڈیوں میں اوقات کار کی پابندی ایک مخصوص تعداد کی انٹری اور ہیلتھ گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ این سی اوسی کے مطابق عید پر اجتماعات سے گریز کریں، عید پر تمام تفریخی مقامات مکمل بند رہیں گے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ بازاروں اور عید پر تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔این سی او سی کے مطابق انفرادی حفاظت اجتماعی صحت اور حفاظت کی ضمانت ہے، ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناتے، عوام کے تعاون سے ہی کرونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!