ماڈل ايان علی ایکشن ميں آگئیں

ماڈل ايان علی ایکشن ميں آگئیں

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ڈالر گرل ايان علی کی شوبز انڈسٹری ميں واپسی کی تيارياں عروج پکڑ گئيں۔ ماڈل ایان علی نے اپنی البم ‘نتھنگ لائک ایوری تھنگ’ کا کور شوٹ مکمل کروا لیا ہے۔ ڈالر گرل ايان علی نے البم کے کور شوٹ کی ویڈیو بھی سوشل ميڈيا پر جاری کر دی ہے، ایان علی کا البم اگلے ماہ ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ دنوں کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت حاصل کرنے والی سابقہ سپر ماڈل ایان علی طویل عرصے بعد شوبزمیں واپسی کرتے ہوئے ایک دو نئے بلکہ سات گانے ریلیز کرنے والی ہیں۔ ماڈل نے اپنی گاڑیوں کے درمیان اسٹائلش سی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ” یہ سیر کرنے اور میرے آنے والے 7 گانے میری پسندیدہ پرانی لیمبرگنی میں بیٹھ کر دوبارہ سے انہیں سننے کا وقت ہے، میں یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ وہ سننے میں بہت اچھے لگیں “۔ ایان نے واضح کیا تھا کہ وہ ان گانوں کیلئے گزشتہ 5 سال سے محنت کررہی تھیں جن سے اب سب لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا” تمام ساتھ گانے ایک یا دو ہفتے میں ریلیزکردیے جائیں گے”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!