چاغی کے لوگوں کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، ایم ڈی سیندک

چاغی کے لوگوں کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، ایم ڈی سیندک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین ۔ محمد بخش بلوچ سے ، ضلع چاغی کے ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت و بڑیچ قبائل ضلع چاغی کے سرپرست اعلی حاجی میر مددخان بڑیچ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیندھک پروجیکٹ کے ایم ڈی حاجی رازق سنجرانی سے خصوصی طور پر ملاقات کی جس میں ضلع چاغی کے عوام کو درپیش مسائل اور سیاسی علاقائی و قبائلی امور زیر غور آئے اس موقع پر ایم ڈی سیندھک پروجیکٹ حاجی رازق سنجرانی نے کہا کہ وہ چاغی کے لوگوں کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے بالخصوص پروجیکٹ میں کام کرنے والی ملازمین اور سیندھک و گردونواح کے کلیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے اقدامات اٹھائیں گے بڑیچ قبائل کے ضلعی سرپرست اعلی حاجی میر مددخان بڑیچ نے کہا کہ یہ اہلیان ضلع چاغی بالخصوص پورے بلوچستان کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انھیں حاجی رازق سنجرانی جیسے ایماندار اور فرض شناس ایم ڈی میسر آچکے ہیں جن کی ضلع چاغی کے عوام کے لیے موجودہ اور سابقہ خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ موصوف آئیندہ بھی ضلع چاغی میں تعلیم صحت آبنوشی بجلی سمیت نوجوانوں کے مسائل پر بھر پور انداز میں توجہ دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!