نامعلوم افراد گلبہار تھانے پر کریکر پھینک کر فرار

نامعلوم افراد گلبہار تھانے پر کریکر پھینک کر فرار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی میں گلبہار تھانے پر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم افراد گلبہار تھانے پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے تاہم ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائو کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کریکر پھٹ نہ سکا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے اور تفتیشی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!