عثمان بزدار نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کا مضبوط نظام تباہ کردیا ‘عظمیٰ بخاری

عثمان بزدار نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کا مضبوط نظام تباہ کردیا ‘عظمیٰ بخاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور :مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے سردار عثمان بزدار کو بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزدار صاحب آپ نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کا مضبوط نظام تباہ کردیا ،شہبازشریف کا بلدیاتی نظام تباہ کرکے آپ نے پنجاب کے عوام سے بدلہ لیاہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مسلم لیگ(ن)نے پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ متعارف کرایا اور انتخابات کرائے ،کٹھ پتلی وزیراعظم اور وٹس ایپ وزیراعلیٰ نے اچانک منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حق پر ڈاکہ مار دیا،دو سال سے پنجاب کا لوکل گورنمنٹ سسٹم بے یارومدگار اور لاوارث پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار بلدیات کے فنڈز تونسہ اور میانوالی میں لگارہے ہیں،سیوریج سسٹم اور سولنگ کی تعمیر کا پیسہ عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر پر خرچ ہو رہا ہے ،لاہور کی گلیاں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے اندھیرے میں ڈوب رہی ہے ، عثمان بزدار ہر دوسرے روز ہیلی کاپٹر پر فضائی دورہ کرنے نکل پڑتے ہیں،عثمان بزدار نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو بچوں کا جھولا بنالیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو تاریخی مار پڑے گے ،بلدیاتی انتخابات میں ہار کے خوف سے عمران نیازی پنجاب میں انتخابات کرانے کی جرات نہیں کررہے ۔ا نہوں نے کہا کہ عمران اور بزدار کو معلوم ہے ہماری پارٹی گرانڈ لیول پر صفر ہے ،پنجاب کے عوام بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی سرکار سے بدلہ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!